اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں حالیہ مختلف جھڑپوں کے دوران ۱۰ آذری وہابی دھشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔یہ ایسے حال میں ہے کہ جمہوریہ آذربائجان کے حکام گزشتہ ہفتوں تک اس بات کا انکار کر رہے تھے کہ اس ملک کے باشندے شام کی جنگ میں شراکت رکھتے ہیں لیکن حالیہ دنوں جب ہلاک ہوئے دھشتگردوں کے درمیان آذربائجانی پاسپورٹ رکھنے والے دھشتگرد بھی سامنے آئے تو جمہوریہ آذربائیجان کے حکام کا جھوٹ بھی سامنے آگیا۔تحقیقات کے مطابق وہابیوں تنظیمیں اس ملک کے دار الحکومت باکو میں جوانوں کو مختلف بہانوں سے اکٹھا کرتے اور انہیں ترکی کے راستے سے شام بھجواتے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ یہ وہابی جوان شام میں پہنچنے کے بعد اپنے اصلی نام بدل دیتے ہیں اور عربی ناموں سے پہچانے جاتے ہیں۔ تاھم شام میں ۱۰۰ سے زیادہ ہلاک شدہ آذربائجانیوں کی تصویریں شائع ہوئی ہیں۔








